Home سیاست پی ٹی آئی متحد ، کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی متحد ، کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے 11 ممبران کے رابطے میں نہ ہونے کی بھی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ تین سے چار ممبر ہمارے رابطے میں نہیں ہیں، ہم نے ایسا نہیں کہا کہ ہمارے ممبر حکومت کو ووٹ دیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف یہ کہا ہے کہ ممبر ہمارے رابطے میں نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نمبرز 224 سے آگے جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...

بی این پی کامستونگ میں 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر...