Home سیاست سینیٹ سے26ویں آئینی ترمیم کی ہر شق 65 ووٹوں سے منظور

سینیٹ سے26ویں آئینی ترمیم کی ہر شق 65 ووٹوں سے منظور

Share
Share

اسلام آباد:پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) سے 26ویں آئینی ترمیم کی ہر شق 65 ووٹوں سے منظور کی گئی۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے پیش کردہ بل پر سینیٹ میں بحث کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

بل کی منظوری کےلیے ووٹ دینے والوں میں حکومتی اتحاد کے 58 ووٹوں کے ساتھ اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام کے 5 ارکان بھی شامل ہیں۔

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 2 ارکان بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل سینیٹ گیلری سے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو باہر بھیج دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...

بی این پی کامستونگ میں 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر...