Home سیاست ۔ 26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی،مریم نواز

۔ 26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی،مریم نواز

Share
Share

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا۔ آئینی ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے، آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لئے ناگزیر تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار واپس ملا ہے، ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا، 26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا، عدلیہ کو خودمختار اور مزید مستحکم کیا گیا ہے، انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے، سود کے خاتمے کی شق کا خیر مقدم کرتی ہوں۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت 7افراد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی:جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی...