Home سیاست توشہ خانہ کیس ، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

توشہ خانہ کیس ، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایف آئی اے نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی۔

ہائی کورٹ میں بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہ ایگزیکٹو کا فیصلہ تھا کہ پچاس فیصد رقم دے کر تحفہ لے جائیں؟ کس پروسیجر پر عملدرآمد نہیں ہوا؟

بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ ایف آئی اے نے 18 ستمبر کو مقدمہ درج کیا اور دو دن میں چالان جمع کروا دیا، حیران کْن طور پر ایف آئی اے نے محض دو دن میں تمام کارروائی مکمل کر لی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...