Home کھیل پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز کے آخری میچ میں جیت کے لئے دونوں ٹیمیں پرعزم

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سریز کے آخری میچ میں جیت کے لئے دونوں ٹیمیں پرعزم

Share
Share

راولپنڈی :پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کاآغاز کردیا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل کاکہناہے کہ ہے کہ امید ہے ملتان جیسی پچ ہی راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی ملے گی جبکہ انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک نے کہا ہے کہ جس طرح کھیلتے ہیں ویسے ہی راولپنڈی ٹیسٹ بھی کھیلیں گے۔

پریکٹس سیشن کے دوران دونوں ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باوٴلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔پریکٹس سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفر نس کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ جیت ضروری ہوتی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ نعمان علی کے پاس تجربہ ہے، وہ پچ کے حساب سے بولنگ کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اسپنرز کے لیے سازگار پچ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میرے حساب سے سیریز ٹو سیریز پلاننگ ہونی چاہیے، سیریز ٹو سیریز ہوم کنڈیشنز کی پچ بنانی چاہیے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک نے کہا ہے کہ جس طرح کھیلتے ہیں ویسے ہی راولپنڈی ٹیسٹ بھی کھیلیں گے۔ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار کنڈیشنز تبدیل ہیں، 2022ء میں بہت ہی زیادہ فلیٹ پچ تھیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں اس بار اتنی فلیٹ پچ نہیں بنتے دکھائی دے رہی۔

یادرہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کے 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ...

پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ہاتھوں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست

راولپنڈی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ...