Home Uncategorized امریکی محکمہ خارجہ کا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق خط پر تبصرہ کرنے سے گریز

امریکی محکمہ خارجہ کا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق خط پر تبصرہ کرنے سے گریز

Share
Share

واشنگٹن: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کے خط پر امریکی محکمہ خارجہ نے تبصرہ کرنے سے گریز کر دیا۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بارے میں لکھے گئے حکومت پاکستان کے خط کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے کیس اور قید سے متعلق معلومات کیلئے امریکی محکمہ انصاف سے رجوع کیا جائے، اس معاملے پر محکمہ انصاف کا بات کرنا زیادہ بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں ہر جگہ توہینِ مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتے ہیں، ایسے قوانین اظہار رائے کی آزادی، مذہب یا عقیدے کی آزادی سمیت انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کے استعمال کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارت کی انکوائری کمیٹی سے تحقیقات آگے بڑھانے کیلئے معلومات کا تبادلہ ہوا، تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر احتساب دیکھنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...