Home نیوز پاکستان لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، آتش بازی پر مکمل پابندی عائد

لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لئے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، آتش بازی پر مکمل پابندی عائد

Share
Share

لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات ایکشن میں آگیا، محکمہ ماحولیات نے اسموگ کے اثرات میں کمی کے لیے ایڈوائزری جاری کردی، ایڈوائزری میں اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45مقرر کیا گیا ہے.

ایڈوائزری کے تحت شہر میں ہر قسم کی آتش بازی پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ان پابندیوں کا اطلاق 28 نومبر 2024 سے ہوگا اور 31 جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کے مطابق مسلسل دو دن سے فضائی آلودگی کا اشاریہ 150 سے تجاوز کر رہا ہے اور اگلے تین دنوں کے لیے بھی اسی طرح کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہم نے خاص طور پر بچوں ، بوڑھوں اور بیمار افراد سمیت ہر شہری کی صحت کا تحفظ کرنا ہے، کیونکہ ہوا کی آلودگی کے اثرات ان طبقات کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کے مطابق لاہور ضلع میں آتش بازی کے استعمال پر پابندی 31 جنوری 2025 تک نافذالعمل رہے گی اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آلودگی کے اثرات سے بچنے کے لیے شہریوں کا احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے، شہری ماسک پہنیں اور آلودگی کے اوقات میں بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں، شہری وافر مقدار میں پانی پینے سے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کے مطابق یہ اقدامات اسموگ کے مسئلے سے نمٹنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی...