Home سیاست این اے 48 ، راجہ خرم نواز کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

این اے 48 ، راجہ خرم نواز کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 48 اسلام آباد سے لیگی امیدوار راجہ خرم نواز کی الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے لئے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی وکیل علی بخاری نے کہا کہ اب جو لیگی امیدوار کی ترمیم شدہ درخواست آئی ہے اس میں جانبدار کی جگہ اعتماد کا نہ ہونا لکھا ہے، صرف لفظ تبدل کیا گیا ہے، گراوٴنڈز سارے وہی ہیں جو ترمیم سے پچھلی درخواست میں تھے جبکہ ٹریبونل تبدیلی کے لیے مضبوط وجوہات ہونا ضروری ہیں، درخواست میں ترمیم نہیں ہو سکتی، ان کو نئی درخواست دائر کرنا چاہیے تھی۔

وکیل علی بخاری نے دلائل دیئے کہ پولنگ سٹیشنز نمبر 1 سے 14 تک کے فارمز 45،46 اور 47 میں کوئی غلطی نہیں، پولنگ سٹیشن نمبر 15 کے بعد ٹیمپرنگ کا آغاز ہوا، شہید اسامہ سکول میں 1400 بیلٹ پیپر جاری ہوئے جبکہ ٹوٹل ووٹ 1800 کاسٹ ہوئے۔

ن لیگی ایم این اے راجہ خرم نواز کے وکیل نے جوابی دلائل دیئے کہ قانون درخواست میں ترمیم سے نہیں روکتا، یہ باتیں پہلے ہو چکی ہیں، کمیشن کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے، ہمارا حق ہے قانون پر عمل ہو اور ہمیں انصاف ملے، ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کی گئیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے راجہ خرم نواز کی این اے 48 سے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر...