Home Uncategorized پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے، ساجد خان

پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے، ساجد خان

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان کے مایہ ناز بالر ساجد خان کا کہنا ہے کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔

پنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ پہلے اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نےپہلے ہی دے رکھا تھا، نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں گیند نے کافی اسپن کیا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کے تیس اوور میں گیند اسپن ہوگی۔

ساجد خان نے کہا کہ گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں، میرے پاس دوسرا نہیں، میں نے پیس مختلف کرنے کی کوشش کی، پہلی اننگز پر فوکس ہے، دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے۔

ساجد خان کا کہنا تھا کہ نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے، انگلش بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلا تاکہ وکٹیں مل سکیں، انگلینڈ کے بیٹرز نے اچھا کھیلا، ہماری کوئی نہت نہیں تھی کہ سو رنز کی پارٹنر شپ بنانے دیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی ایک طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے، کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا جس پر زاہد محمود سے معذرت کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...