Home سیاست مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جے یو آئی کل ملک بھر میں یوم تشکر منائے گی

مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جے یو آئی کل ملک بھر میں یوم تشکر منائے گی

Share
Share

اسلام آباد:جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جے یو آئی کل ملک بھر میں یوم تشکر منائے گی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق قوم اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائے کہ آئین میں اسلامی دفعات کو مزید تحفظ ملا، مساجد مدارس میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ آئمہ و خطبا حضرات سود کی حرمت بارے عوام کو آگاہی دیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے حال ہی میں منظور ہونے والی 26 ویں آئینی ترمیم میں ربا (سود) کے خاتمے سے متعلق شق بھی شامل ہے، اس آئینی ترمیم کے مطابق حکومت یکم جنوری 2028 تک سود کا مکمل طور پر خاتمہ کرے گی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی سے امریکی وفد کی جیل میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے...

وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے...

امریکی نائب صدر کی جانب سے چینی شہریوں کو ’گنوار‘ کہنے پرچین کا سخت ردعمل آگیا

واشنگٹن/بیجنگ:امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے چینی شہریوں کو “گنوار”...