Home نیوز پاکستان پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کیلئے باضابطہ درخواست کردی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کیلئے باضابطہ درخواست کردی

Share
Share

واشنگٹن: پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کیلئے باضابطہ درخواست کردی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کو ایک ارب ڈالر فنڈنگ کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔

واشنگٹن میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی مختلف مالیاتی اداروں اور ممالک کے رہنماوٴں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر خزانہ نے جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا۔

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے پانڈا بانڈ کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹ میں رسائی کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ اسلامی ترقیاتی بینک کے صدرسے بھی ملے، ملاقات میں محمد اورنگزیب نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں مالی معاونت اور مہمند ڈیم میں آئی ڈی بی اور عرب کو ا?رڈینیشن گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا۔

امریکا میں موجود وفاقی وزیر خزانہ نے یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی قیادت سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے بزنس کونسل کی قیادت اور سرمایہ کاروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے فراہم کردہ ون ونڈو سہولت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...

شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں بروقت کارروائی...