Home سیاست پاکستان نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کردی، وزارت خارجہ

پاکستان نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کردی، وزارت خارجہ

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کر دی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا گیا ہے کہ ممکن ہے اس سے متعلق جلد جواب آ جائے۔

وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز ،سینیٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز سمیت ڈاکٹرز پر مشتمل وفد امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد بھیجنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپسی سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کر دی ہے۔

عدلت نے استفسار کیا کہ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ کی تجویز پر کب تک جواب آجائے گا؟ نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ ممکن ہے کہ اس سےمتعلق جلد جواب آ جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے پاکستان سے ڈاکٹرز پر مشتمل وفد بھجوانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ وفد میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز ،سینیٹرز اور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز سمیت ڈاکٹرز شامل ہوں گے جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن پٹیشنر فوزیہ صدیقی بھی وفد کے ہمراہ امریکا جائیں گی۔

وکیل نے کہا کہ وزیراعظم نے وفد امریکہ بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ کی استدعا اور میرا بھی یہی خیال ہے کہ عافیہ صدیقی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور فیملی کی درخواست ہے کہ عافیہ صدیقی کے لیے ڈاکٹرز پاکستان سے بھیجے جائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...