Home سیاست توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موٴخر

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موٴخر

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موٴخر ہو گئی۔

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی موٴخر کی گئی اور فرد جرم کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کے لیے 29 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موٴخر کردی گئی تھی، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر گزشتہ سماعت اڈیالہ جیل کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...