Home سیاست سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

Share
Share

 

اسلام آباد:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی، جسٹس منیب اختر کو ججز کمیٹی میں شامل کردیا گیا۔

 

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے زریعے ججز کمیٹی میں پھر تبدیلی کردی گئی،رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہونگے،ججز کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ کو شامل کردیا گیا.جسٹس منیب اختر کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 

ججز کمیٹی میں تبدیلی آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی کے تیسرے ممبر کی نامزدگی کا اختیار حاصل دیا گیا تھا. ججز کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کے بجائے جسٹس امین الدین خان کو شامل کیا گیا تھا۔

 

جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی پر اختلافی خط لکھا تھا.جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو عدالتی یا انتظامی سطح پر فل کورٹ بلا کر طے کرنے کی رائے دی تھی.جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں ترمیمی آرڈیننس کی قانونی حیثیت طے ہونے تک جسٹس منیب اختر کو کمیٹی میں شامل کرنے کی رائے دی تھی۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر...