Home سیاست چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

Share
Share

 

 

 

اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں تاہم اس سے سائلین کی رضامندی سے مشروط کردیا ہے۔

 

سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایات پر لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

 

چیف جسٹس نے لائیو اسٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط کردی ہے،کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی جبکہ لائیو اسٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کارروائی تک دنیا بھر سے رسائی حاصل ہوگی۔

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ لائیو اسٹریمنگ سروس کے تحت اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے، لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

اس ضمن میں لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے کمیٹی پروپوزل تیار کر کے حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی۔

 

یاد رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی گئی ہے، جو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں شروع کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ انکشافات

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم...

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے ہوگا،...

طالبان کے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دیدیا

کابل:افغانستان میں قید 79 سالہ برطانوی شہری پیٹر رینالڈز گزشتہ فروری سے...

وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں...