Home سیاست عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

Share
Share

 

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی ہدایت پر وکیل فیصل چوہدری نے پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف اسلام ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی انسانی سہولتوں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، انہیں ایک بہت چھوٹے سیل میں مستقل بند رکھا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے عدالت سے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ورزش کی سہولت میسر نہیں اور اپنا کھانا کھانے کی سہولت بھی لے لی گئی ہے۔

 

فیصل چوہدری نے درخواست کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی مہیا کی جائے جو واپس لے لی گئی ہے، عدالت بانی پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے اور فوری طور پر ان کے حقوق بحال کlolیے جائیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...