Home سیاست موجودہ اسمبلی جائز نہیں دوبارہ انتخابات ہونے چاہیئں، مولانا فضل الرحمان 

موجودہ اسمبلی جائز نہیں دوبارہ انتخابات ہونے چاہیئں، مولانا فضل الرحمان 

Share
Share

 

 

خوشاب:جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

 

خوشاب میں پارٹی کارکنان سے میٹنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر کہا کہ موجودہ اسمبلی جائز نہیں، ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اس لیے ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی بھی اپوزیشن کا فریق بن کر حکومت سے بات کی اور مستقبل میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اپوزیشن میں ہی بیٹھیں گے، 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں اصل مواد کو کسی اور ترمیم میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔

 

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو رہائیوں کی صورت میں ملنے والے ریلیف پر کوئی بات نہیں کروں گا البتہ پی ٹی آئی کے لیے مشورہ ہے کہ انہیں ہم سے سیکھنا چاہیے۔

Share
Related Articles

میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ انکشافات

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم...

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،12نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے ہوگا،...

طالبان کے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دیدیا

کابل:افغانستان میں قید 79 سالہ برطانوی شہری پیٹر رینالڈز گزشتہ فروری سے...

وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں...