Home Uncategorized صحت مندی کے ساتھ عمر بڑھنے کا عمل کیسے چیک کریں؟ماہرین صحت نے بتادیا

صحت مندی کے ساتھ عمر بڑھنے کا عمل کیسے چیک کریں؟ماہرین صحت نے بتادیا

Share
Share

بزرگوں کے لیے ایک سادہ ٹیسٹ دستیاب ہے جو جلدی سے یہ جانچنا چاہتے ہیں کہ ان کی عمر کتنی اچھی صحت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔یہ ٹیسٹ صحت مند بڑھاپے کا اندازہ لگانے کے لیے چلنے پھرنے کے ٹیسٹ سے زیادہ موثر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ معمر ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ کی عمر کتنے بہتر صحت کے ساتھ بڑھ رہی ہے تو آپ یہ دیکھیں کہ آپ کتنی دیر تک ایک ٹانگ پر کھڑے رہ سکتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگ جو ایک ٹانگ پر 30 سیکنڈ تک کھڑے رہ سکتے ہیں وہ معیاری صحت سے بوڑھے ہو رہے ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر وہ اس ٹانگ پر کھڑے ہوں جو زیادہ مضبوط نہیں۔

محققین نے جریدے PLOS One میں رپورٹ کیا کہ یہ ٹیسٹ ہاتھ کی گرفت، گھٹنوں کی مضبوطی اور صحت مند بڑھاپے کا اندازہ لگانے کے لیے چلنے پھرنے کے ٹیسٹ سے بہتر کام کرتا ہے۔

میو کلینک میں موشن اینالیسس لیبارٹری کے ڈائریکٹر سینئر محقق کینٹن کافمین نے کہا کہ توازن ایک اہم پیمانہ ہے کیونکہ پٹھوں کی مضبوطی کے علاوہ اس کے لیے وژن، ویسٹیبلر سسٹم اور سومیٹوسینسری سسٹمز کی ضرورت ہوتی ہے۔

کاف مین نے میو کلینک کی ایک نیوز ریلیز میں مزید کہا کہ توازن میں تبدیلیاں اہم ہیں۔ اگر آپ کا توازن خراب ہوتا ہے تو آپ کے گرنے کا خطرہ ہے چاہے آپ حرکت میں ہوں یا نہیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...