Home Uncategorized پاکستان ایک اسلامی ملک ،کم اور چست لباس پر عوام کو تنقید کا پورا حق ہے، مائرہ خان

پاکستان ایک اسلامی ملک ،کم اور چست لباس پر عوام کو تنقید کا پورا حق ہے، مائرہ خان

Share
Share

کراچی: پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے پاکستانی معاشرت اور سوشل میڈیا پر تنقید کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ چھوٹے اور چست کپڑے پہننے پر فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔

ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان نے واضح کیا کہ جب کوئی فنکار سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرتا ہے تو اسے عوامی ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا، “جب آپ نے خود کو پبلک پراپرٹی بنا لیا ہے تو لوگوں کو تنقید کرنے کا حق ہے اور اسے برداشت کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

مائرہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ حسد یا جلن میں آ کر منفی کمنٹس کرتے ہیں اور اب انہوں نے ایسے لوگوں کو بلاک کرنے کا طریقہ اپنا لیا ہے تاکہ منفی تاثرات سے دور رہ سکیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...