Home Uncategorized آئندہ برس سے یورپ کے زوال اور تباہی کا آغاز ،بابا وانگا کی سال 2025 کے لئے پیش گوئیاں منظرعام پر آگئیں

آئندہ برس سے یورپ کے زوال اور تباہی کا آغاز ،بابا وانگا کی سال 2025 کے لئے پیش گوئیاں منظرعام پر آگئیں

Share
Share

ماضی میں کئی درست ترین پیشن گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون آنجہانی بابا وانگا کی آنے والے نئے سال 2025 کے لیے پیش گوئیاں منظرعام پر آگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بابا وانگا نے پیشن گوئی کی ہے کہ یورپ زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائے گا اور آبادی نصف رہ جائے گی۔

ماہر نجوم اور نابینا آنکھوں سے مستقبل کو دیکھ لینے والی بابا وانگا نے پیشن گوئی کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔

بابا وانگا نے کہا کہ 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی جب کہ 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

ان کی دیگر پیشن گوئیوں میں انسان کے 2028 تک زہرہ پر جانے 2170 میں شدید قحط، 3005 میں مریخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا اور 5079 تک کائنات کے خاتمے کا سال ہونا شامل ہے۔

خیال رہے کہ بابا وانگا کی پیشن گوئیوں نے اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب امریکا میں نائن الیون حملہ ہوا تھا جس کی پیشن گوئی پہلے ہی کر چکی تھیں۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...