Home سیاست سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ا ہل خانہ کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ا ہل خانہ کے ہمراہ لندن پہنچ گئے

Share
Share

لندن:سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اہلِ خانہ کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

یاد رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ماڈل ٹیمپل میں بطور بینچرز شمولیت کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لیے مڈل ٹیمپل کا بینچر بننا اعزاز ہے، جو عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

انہوں نے اسی عظیم قانونی درسگاہ سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی اور ان کے والد قاضی عیسیٰ بھی مڈل ٹیمپل کے گریجویٹ تھے۔

قاضی فائز عیسیٰ نے مڈل ٹیمپل کی انتظامیہ کو لکھا تھا کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی شرکت کر سکتے ہیں جس پر ان کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی۔

فائل:فوٹو

Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...