Home سیاست وزیراعظم کل سرکاری دورہ پرسعودی عرب جائیں گے 

وزیراعظم کل سرکاری دورہ پرسعودی عرب جائیں گے 

Share
Share

 

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف 29 سے 30 اکتوبر تک ریاض میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (FII) کے 8ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کے کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء بھی شامل ہوں گے۔

 

ترجمان کاکہناہے کہ وزیراعظم کا سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان اور دیگر سعودی اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم دو طرفہ مذاکرات کرنے کا امکان ہے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی اور اسٹریٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران معاشی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دی جائے گی۔وزیراعظم FII کے 8ویں ایڈیشن کانفرنس میں شریک عالمی رہنماوٴں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

ترجمان کاکہناہے کہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو مختلف ممالک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ کانفرنس میں شریک ممالک اپنی معاشی طاقت کا مظاہرہ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب، اور پائیدار مستقبل کے لیے مکالمہ کر سکتے ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق رواں سال FII کا موضوع “لا محدود افق: آج سرمایہ کاری، کل کی تشکیل” ہے کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تعلیم، توانائی، خلا، مالیات، صحت، اور پائیداری جیسے اہم عالمی مسائل پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم اور نواز شریف نے کینال منصوبے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی سمیت پی ٹی ائی کے 16 رہنماوٴں و کارکنان کی ضمانت خارج

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے...

جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، اعظم سواتی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ...