Home سیاست چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور بیک لاگ ختم کرنے پر بات کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق تمام ججز نے شرکت کی، بیرون ملک موجود جسٹس منصور علی شاہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

فل کورٹ اعلامیہ میں کہا گيا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی اور بیک لاگ ختم کرنے پر بات ہوئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیس لوڈ اور وقت پر کیسز کے فیصلوں سےمتعلق آگاہ کیا، کیسز کی تعداد بتائی، جس کے مطابق اس وقت 59 ہزار191 کیسز زیر التوا ہيں۔

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ کا تیار کردہ کیس مینجمنٹ پلان بھی پیش کیا گیا، جس میں فوجداری اور دیوانی مقدمات تیزی سے نمٹانے کیلئے مخصوص 2 اور 3 رکنی بینچوں کو تفویض کرنے کی تجویز پیش کی، ججز نے نظام میں بہتری کےلیے قیمتی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

پلان میں معیارات واضح کرنا، تمام اقسام کے مقدمات کے مؤثر انتظام کیلئے آئی ٹی کا استعمال بھی شامل ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے بھی تجاویز دیں، ابتدائی ایک ماہ میں کارکردگی بہتر کی جائے گی، اگلے 3 اور 6 ماہ کے منصوبے پر عمل درآمد ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے تمام ججز کا شکریہ ادا کیا اور کیس مینجمنٹ پلان کے مکمل نفاذ کے عزم کا اظہار کیا۔

پیشرفت کا جائزہ اگلے فل کورٹ اجلاس میں لیا جائے گا جو 2 دسمبر 2024 کو منعقد ہوگا۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر...