Home نیوز پاکستان پاکستان کی طرف سے غزہ و لبنان کے متاثرین کے لئے 100 ٹن امدادی کھیپ روانہ

پاکستان کی طرف سے غزہ و لبنان کے متاثرین کے لئے 100 ٹن امدادی کھیپ روانہ

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے غزہ و لبنان کے لیے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ کردی ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ۔غزہ کے لیے امدادی سامان بذریعہ ہوائی جہاز براستہ عمان، اردن بھیجا گیا ہے۔

100 ٹن امدادی سامان سردیوں کے لیے فیملی ٹینٹ، اور گرم کمبلوں پر مشتمل ہے۔ این ڈی ایم اے مجموعی طور پر 1381 ٹن امداد غزہ اور لبنان بھیجوا چکا ہے۔این ڈی ایم اے ابھی تک غزہ کے لیے 10 جبکہ لبنان کے لیے دو امدادی کھیپیں روانہ کر چکا ہے۔

سامان روانگی تقریب میں فلسطینی سفیر، ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک ،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک آرمی نمائندگان موجود تھے ۔

فلسطینی سفیر نے ہنگامی امداد پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت نے ہنگامی امداد کی مسلسل ترسیل کے لیے عزہ اور لبنان کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ بھی قائم کیا ہے.عوام فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں تک اپنی عطیات پہنچانے کے لیے غزہ اور لبنان کے لیے وزیر اعظم ریلیف فنڈمیں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...