Home Uncategorized شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے باہر سے چور 80 لاکھ روپے کی لگژری گاڑی لے اڑے

شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے باہر سے چور 80 لاکھ روپے کی لگژری گاڑی لے اڑے

Share
Share

ممبئی : ممبئی میں واقع بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ دادار سے ایک لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑی چوری ہوگئی جس کی مالیت تقریباً 80 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، باندرہ سے تعلق رکھنے والے تاجر روحان خان نے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی۔

اطلاعات کے مطابق روحان خان نے ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں اپنی گاڑی کی چابیاں گارڈز کے حوالے کیں، جو پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے چند منٹ بعد ہی دو نامعلوم افراد جدید ہیکنگ کے ذریعے گاڑی کو لے اڑے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ چوروں نے انتہائی مہارت کے ساتھ بی ایم ڈبلیو کا دروازہ کھولا اور گاڑی کو لے گئے۔ بعد میں جب روحان خان نے گارڈز سے گاڑی پارکنگ سے لانے کا کہا تو عملہ گاڑی کی عدم موجودگی پر حیران رہ گیا۔

پولیس نے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ روحان خان نے اس واقعے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ کی پارکنگ سے گاڑی کا چوری ہونا ناقابل قبول ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...