Home نیوز پاکستان مانسہرہ میں مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

Share
Share

مانسہرہ: مانسہرہ میں مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مانسہرہ میں کلگان موڑ کے مقام پر مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 سے زائد زخمی ہیں، حادثے کا شکار بس گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی۔

حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، زخمی مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جاں بحق مسافروں میں عبداللہ، شفقت اللہ، بخت اللہ، فاروق شامل ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...