Home نیوز پاکستان ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ، ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ، ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

Share
Share

 

اسلام آباد : ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

انسدا د پولیومہم کے دوسرے دن ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری پہلے روز 1 لاکھ 90 ہزار 594 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گے تین نومبر تک 10 لاکھ 57756 ہزار پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر ہے ۔

 

پولیو مہم کے پارٹنر سٹاف ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی ٹیمیں مہم کی نگرانی کررہی ہیں پولیو کی اس مہم میں چھ ماہ سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کو وٹامنز کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔

 

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 41 پولیو کیسز سامنے آئے جن میں سے 12 کیسز کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ سندھ بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴکے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے جن کے لیے 19 ہزار سکیورٹی اہلکار نافذ ہوں گے۔

 

ای او سی کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔

 

اس کے علاوہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے سپلیمنٹس بھی فراہم کئے جائیں گے، پولیو کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے ردعمل میں شروع کی گئی یہ مہم رواں سال پاکستان کی تیسری ملک گیر مہم ہے۔

 

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں ہم پولیو کے خلاف اپنی کوششوں میں دوبارہ متحرک ہیں، ہمارے پولیو ورکرز پاکستان کے کونے کونے تک پہنچیں گے، ویکسین فراہم کریں گے اور بچوں کے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنائیں گے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...