Home نیوز پاکستان وزیراعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: دوست ممالک سے روابط مزید مضبوط بنانے کا مشن لئے وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

ایئر پورت پر پاکستانی سفیر اور سعودی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024 میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے، فریقین اقتصادی اور سٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے، فریقین اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تلاش کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا 31 اکتوبر کو دورہ قطر کا بھی امکان ہے، وزیراعظم کے دورے میں قطر تعلقات پر بات چیت ہوگی، وزیراعظم کوپ 29 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...