Home سیاست جی ایچ کیو حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کو نقول کی تقسیم 8نومبر کو ہوگی، فرد جرم عائد ہونے کا امکان

جی ایچ کیو حملہ کیس،بانی پی ٹی آئی کو نقول کی تقسیم 8نومبر کو ہوگی، فرد جرم عائد ہونے کا امکان

Share
Share

راولپنڈی:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 12 پی ٹی آئی قائدین سمیت 32 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نقول کی تقسیم 8نومبر کو ہوگی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے ضمانت پر رہا ملزمان قائدین اور کارکنوں کے خلاف سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔

عدالت میں ملزمان قائدین شبلی فراز، شیخ رشید احمد، عثمان ڈار، صداقت عباسی، واثق قیوم، زرتاج گل، عمر ایوب، راجہ بشارت، کنول شوزب اور شیریں مزاری پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کا جیل ٹرائل شیڈول منسوخ ہونے کے سبب عمران خان کو مقدمے کی نقول تقسیم نہیں کی جا سکیں۔ پی ٹی آئی وکلاء نے از خود بانی چیئرمین کی طرف سے چالان نقول وصول کرنے سے انکار کیا۔

فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت کے بغیر نقول وصول نہیں کر سکتے۔

عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کو 2 روز میں عدالت سے چالان نقول وصول کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو نقول کی تقسیم اب 8 نومبر کو ہوگی۔

قبل ازیں، عدالت نے قرار دیا تھا کہ آج جن ملزمان کو پہلے چالان نقول نہیں ملی تھیں ان سب کو آج یہ نقول تقسیم ہوں گی اور 8 نومبر کو فرد جرم عائد کر کے اس مقدمہ کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا، غیر حاضر 12 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کو دیگر 13 مقدمات سے الگ کر دیا گیا ہے۔ پہلے جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل ہوگا جبکہ دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...