Home سیاست جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کی قومی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں،اہم امور پر گفتگو

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کی قومی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں،اہم امور پر گفتگو

Share
Share

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آذربائیجان کی قومی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جن میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ آذربائیجان کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات مضبوط کرنے پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر خطے کی سکیورٹی اور متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، ملاقاتوں میں امن و استحکام کے لیے اجتماعی عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کی قیادت نے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...