Home Uncategorized ٹرمپ کے انتخابات جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ٹرمپ کے انتخابات جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Share
Share

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کی پریس بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات جیتے تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے، میتھیو ملر نے جواب میں کہا کہ میں کتنی بار کہوں کہ یہ سچ نہیں ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ کئی بار کہا سابق وزیراعظم کیخلاف قانونی کارروائیاں پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، سابق وزیراعظم کے الزامات سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ یہ بات ہم کئی بار کہہ چکے ہیں بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے میں امریکا کا کردار نہیں، پاکستان کی سیاست پاکستانی عوام کیلئے ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...