Home Uncategorized اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جلد جنگ بندی کا امکان

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جلد جنگ بندی کا امکان

Share
Share

بیروت: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جلد جنگ بندی کا امکان پیدا ہوگیا۔اسرائیلی سرکاری میڈیا نے لبنان جنگ بندی کی تجاویز کا مسودہ نشر کردیا

لبنان کے نگران وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہوجائے گی، جنگ بندی معاہدے کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی، حزب اللہ اور حماس نے اپنے تعلقات کا اظہار بہت دیر بعد کیا۔

اسرائیلی سرکاری میڈیا نے لبنان جنگ بندی کی تجاویز کا مسودہ نشر کردیا، حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان چند گھنٹوں میں کردیا جائے گا۔

مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا، ساٹھ روزہ جنگ بندی کے دوران جنگ کے مکمل خاتمے اور اسرائیلی فوجیوں کے انخلا پرعمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مسودے کے تحت اسرائیل جنگ بندی کے 7 دن میں لبنان سے اپنی فوج واپس بلائے گا، اسرائیلی افواج کے انخلا پر لبنانی فوج علاقے کا کنٹرول سنبھال لے گی، اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس زیر گردش ہیں۔

مجوزہ جنگ بندی مسودہ کے مطابق اسرائیلی افواج کے انخلا کے وقت لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔

وائٹ ہاوٴس کے مطابق جنگ بندی سے متعلق رپورٹس موجودہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتیں، اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس زیر گردش ہیں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...