Home سیاست وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات ،علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے قطر کے کردار کو سراہا

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات ،علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے قطر کے کردار کو سراہا

Share
Share

دوحا: وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی ہے۔ شہباز شریف نے قطر کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کیاور مذاکرات کی سہولت کاری اور علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے قطر کے کردار کو سراہا۔

دوحا میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جبکہ توانائی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرامن حل اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے غزہ پر موٴقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے قطر کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے مذاکرات کی سہولت کاری اور علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے قطر کے کردار کو سراہا۔

قطری وزیر اعظم نے خطے میں پاکستان کی سٹرٹیجک اہمیت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، قطری وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش بھی ظاہر کی۔

دونوں رہنماوٴں نے ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر...