Home سیاست چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران تعینات کردیئے

چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران تعینات کردیئے

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران تعینات کردیئے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس پاکستان کا سیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیا رجسٹرار سپریم کورٹ بھی جلد تعینات کردیا جائے گا، موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کے جج کے طور پر واپسی کے امکانات ہیں جبکہ چیف جسٹس کے سٹاف افسر کی بھی جلد تعیناتی بھی متوقع ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...