Home نیوز پاکستان گلگت بلتستان کا جشن آزادی، مرکزی تقریب میں گورنر و وزیرِاعلیٰ نے پرچم کشائی کی

گلگت بلتستان کا جشن آزادی، مرکزی تقریب میں گورنر و وزیرِاعلیٰ نے پرچم کشائی کی

Share
Share

گلگت:گلگت کے تاریخی چنار باغ میں جشنِ آزادی گلگت بلتستان کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔
گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر خان، میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی نے پرچم کشائی کی۔
تقریب میں صوبائی وزراء ، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر یادگارِ شہداء پر پھول رکھے گئے، جی بی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے عظیم قربانیاں دے کر اس خطے کو ڈوگرہ راج سے آزاد کروایا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم ملک کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Share
Related Articles

محکمہ زکوٰۃ و عشر جانب سے جرمانے کے باعث قید اسیران کیلئے سکیم متعارف

لاہور: جرمانے کی وجہ سے جیل میں قید اسیران کی سنی گئی،...

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز پر پابندی عائد، محکمہ ماحولیات...

تاریخ میں پہلی بار یورپی سول ایوی ایشن ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان آئے گی

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یورپی...

قومی ایئرلائن نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟

لاہو ر:قومی فضائی کمپنی(پی آئی اے) کی جانب سے قبل از حج...