Home نیوز پاکستان حکومت کا ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بائیو میٹرک سے مسافروں کی موٴثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزارت داخلہ نے بین الاقوامی مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردے دی، وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو فوری اقدامات اٹھانے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کے باعث اشتہاری و مطلوب ملزمان کا اندرون اور بیرون ملک سفر کرنا ناممکن ہو گا،بائیو میٹرک مشینیں ایئر پورٹس انٹرنیشنل ایمیگریشن کاوٴنٹرز پر لگائی جائیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک سے مسافروں کی موٴثر جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا، اقدام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...