Home نیوز پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

Share
Share

کراچی:ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 500 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت بھی 2 ہزار 144 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے پر آگئی ہے۔

مزید کہنا تھا کہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 2 لاکھ 23 ہزار 744 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 3 ہزار 430 روپے پر آگئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ 17 روپے گر کر 2 ہزار 940 روپے پر آ گئے ہیں۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 25 ڈالر تنزلی کے بعد 2 ہزار 752 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

سکیورٹی فورسزکی ڈی آئی خان میں کارروائی ، سرغنہ سمیت 9 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی...

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج شدید مندی کا رجحان

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں...

سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 8 خوارج ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے افغان بارڈر سے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے...

تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی

ہری پور:ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل...