Home سیاست نواز شریف امریکا میں چیک اپ کے بعد واپس لندن پہنچ گئے

نواز شریف امریکا میں چیک اپ کے بعد واپس لندن پہنچ گئے

Share
Share

لندن: صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف امریکا میں چیک اپ کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لیگی کارکنوں اور عہدیداروں نے والہانہ استقبال کیا۔

ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کاکہنا تھا کہ پی آئی اے کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا ارادہ ہے، اللہ کرے پی آئی اے کے بارے میں جو کہا وہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں مریم نواز بھی بہت اچھا کام کر رہی ہیں، ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں غریب آدمی کی زندگی آسان ہو۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...