Home سیاست بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں

بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں

Share
Share

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔بشریٰ بی بی نے کہاکہ ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانء پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمے کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں انصاف کی کرسی میں بیٹھے ہوئے منصفوں کی 9 مہینوں سے ناانصافی کا شکار ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی کر کے سزا دی گئی، انصاف تو ہے ہی نہیں میں انصاف کے لیے نہیں آئی، میرا کمبل اور دیگر سامان گاڑی میں ہے جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔

بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے وکلاء سمیت تمام وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں، جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اب اس عدالت میں نہیں آوٴں گی، یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...