Home Uncategorized بھارتی فضائیہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گر کر تباہ

Share
Share

آگرہ:بھارتی فضائیہ کا طیارہ آگرہ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ خوش قسمتی سے محفوظ رہا، ایک سال کے دوران طیارہ حادثے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 29 جنگی طیارہ آج آگرہ کے قریب تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، پائلٹ نے طیارے کو زمین پر کسی بڑے نقصان سے بچاتے ہوئے خود کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجہ جاننے کےلیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 29 طیارہ راجستھان کے ضلع باڑ میر کے قریب معمول کی تربیتی مشق کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا تھا۔

اسی طرح 4 جون کو سخوئی 30 ایم کے آئی طیارہ مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں شراسا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں بھی دونوں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

بھارتی فضائیہ ان حادثات کے اسباب جاننے کےلیے تحقیقات کر رہی ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...