Home Uncategorized بھارتی ادکارہ ثنا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، مدینہ منورہ میں نکاح کی تصاویر وائرل 

بھارتی ادکارہ ثنا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، مدینہ منورہ میں نکاح کی تصاویر وائرل 

Share
Share

 

بھارتی ادکارہ ثنا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، انہوں نے مدینہ میں نکاح کیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 

رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 3 کی مشہور کنٹسٹنٹ اداکارہ ثنا خان نے اپنے قریبی دوست واجد خان سے نکاح کیا ہے جبکہ نکاح مدینہ منورہ میں نہایت سادگی سے کیا گیا ہے جس میں چند قریبی رشتہ دار شریک ہوئے اداکارہ کے اس نکاح نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

 

ثنا سلطان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کی ہے اور کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

 

اداکارہ نے لکھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا نکاح بالکل ویسا ہوا ہے جیسا انکا خواب تھا مدینہ جیسی بابرکت جگہ پر اور ایک ایسے شخص کے ساتھ جو ان کا خاص دوست اور بہترین انسان ہے۔ ثنا نے اپنے شوہر واجد کو اپنے لئے وٹامن ’ڈیبلیو‘ قرار دیا۔

 

اداکارہ نے مزید لکھا کہ نکاح محبت کی سب سے خالص شکل ہے وہ بےحد فخر محسوس کررہی ہیں کہ انہوں نے اپنی محبت کو حلال نکاح میں تبدیل کرلیا۔ ثنا نے مزید لکھا کہ دوست سے زندگی کے ساتھی بننے کا ہمارا سفر محبت، صبر اور ایمان کا ثبوت ہے۔

 

ثنا کے اس خوبصورت دن کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...