Home Uncategorized امریکی عدالت کی ایلون مسک کو ٹرمپ کے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کی اجازت

امریکی عدالت کی ایلون مسک کو ٹرمپ کے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کی اجازت

Share
Share

 

امریکی عدالت نے اپنے ایک بڑے فیصلے میں ایلون مسک کو ٹرمپ کے حامیوں کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے امریکی آئین میں پہلی اور دوسری ترمیم کی حمایت میں آن لائن پٹیشن پر دستخط کرنے والوں میں لاکھوں ڈالر تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

جس پر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کے 11 سابق عہدیداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل ووٹرز میں رقوم بانٹنے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے تھے اور مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

 

قانونی ماہرین کا بھی کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی پیشکش جس میں ووٹر کو دستخط کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کی جائے، امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...