Home highlight ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

Share
Share

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ کمی ہوگئی جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 1.32 فیصد کے لحاظ سے ایک ڈالر کم ہوکر 74.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کی قیمت 1.29 فیصد کی شرح سے 1.11 ڈالر کم ہوکر 71.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ادھر امریکی ڈالر ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب جیت لیا ہے اورامریکی خام تیل کے ذخائر توقع سے زیادہ بڑھے ہیں۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 1.17 ڈالر یا 1.5 فیصد کی کمی سے 74.36 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.11 ڈالر یا 1.5 فیصد کی کمی سے 70.88 ڈالر فی بیرل رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد ٹرمپ حکومت ایسی پالیسیاں متعارف کراسکتی ہے جن سے چینی معیشت پر دباوٴ کو بڑھایا جائے گا جس کے نتیجے میں چین کی جانب سے تیل کی خریداری میں کمی ہوگی۔

خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی دوڑ جیت کر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور وہ ایک بار پھر امریکا کے صدر بن گئے ہیں۔

Share
Related Articles

صیہونی سوشل میڈیا پر مسجد اقصیٰ کو گرانے کی مذموم مہم کی جارہی ہے ،فلسطینی وزارت خارجہ

فلسطینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ عبرانی سوشل پلیٹ فارمز...

9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ،فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر

راولپنڈی:9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم...

بہت سے رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا،زرتاج گل

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل نے کہا ہے کہ...