Home سیاست ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ ن لیگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم چلائی تھی، اب یوٹرن لے کر ٹرمپ کی تعریفیں کر کے نہیں تھکتے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور خوجہ آصف کل سے سوشل میڈیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، لیگی رہنما فکر نہ کریں سوشل میڈیا پر تمام پوسٹیں اب ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم چلائی تھی، اب یوٹرن لے کر ٹرمپ کی تعریفیں کر کے نہیں تھکتے ہیں، طاقتور کی پوجا کرنا لیگی رہنماوٴں کا پرانا وطیرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارگل آپریشن کے پس منظرمیں نوازشریف کا امریکا کے سامنے لیٹنا بھی سب کو یاد ہے، جنگ بھارت کے ساتھ تھی اور نوازشریف گھٹنے امریکا کے سامنے ٹیک رہے تھے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...