Home نیوز پاکستان جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق، اہم ملاقاتیں، تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق، اہم ملاقاتیں، تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

Share
Share

بغداد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراق کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر عراق میں موجود ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی کیساتھ ساتھ وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقاتوں میں سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، عراقی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور عراقی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

Share
Related Articles

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے

حیدرآباد/لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر...

قائداعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی: ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح، بابائے قوم قائداعظم محمد...