Home سیاست وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

Share
Share

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم حاضری پر پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں سمیت 14 گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

وزیرآباد حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت میں ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم نوید مہر کو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ میڈیکل کرنے والے ڈاکٹرز کو عدالت نے بیان حلفی دینے کیلیے طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شہادت کیلیے نہ آنے والے پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت 14 گواہان کے وارنٹ جاری کیے اور انہیں گرفتار کر کے 11 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...