لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی کوششوں سے قومی ایئر لائن کو یورپ میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی۔ پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے پر پیغام میں کہا کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے، اس سے فاصلے سمٹ گئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ ایوی ایشن اور قومی ایئر لائن کو کھویا مقام واپس دلوانے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم کی کوششوں سے قومی ایئر لائن کو یورپ میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔