Home تازہ ترین آئینی بینچ میں9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر

آئینی بینچ میں9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آئندہ ہفتے کے لیے اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں۔
مقدمات میں سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے اور 8 فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں بھی شامل ہیں جن کی سماعت 11 دسمبر کو ہو گی۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت بھی 10 دسمبر کو ہو گی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 11 دسمبر کو ہو گی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستیں 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس 9 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق درخواستیں بھی 9 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 25 مئی کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کیس 10 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
تحریکِ انصاف کے رہنماوٴں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست پر سماعت بھی 10 دسمبر کو ہو گی۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...