Home تازہ ترین ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

Share
Share

اسلام آباد: دسمبر میں سردی نے خون جمانے کی تیاریاں کر لیں، آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، مری، اٹک، چکوال، حافط آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ، کوہستان، ایبٹ آباد، خیبر اور کرم میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں گی تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
ادھر چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ سمیت کے پی کے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سال 2024 ہر میدان کی طرح انتخابی میدان میں بھی تاریخ ساز رہا

اسلام آباد(فہیم خان )سال 2024 ہر میدان کی طرح انتخابی میدان میں...

افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواہش ہے افغانستان...

جاپان کے تعلیمی اداروں میں ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد نصاب میں شامل

ٹوکیو:جاپان کے تعلیمی اداروں میں امن، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے...

سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

اسلام آباد:سابق سینئر بیوروکریٹ رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے...