Home تازہ ترین پولش نوجوان کی اپنی محبوبہ کوفضاؤں میں شادی کی پیشکش

پولش نوجوان کی اپنی محبوبہ کوفضاؤں میں شادی کی پیشکش

Share
Share

وارسا:پولینڈ میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر سے اڑان بھر کر فضاء میں ’میری می‘ (MARRY ME) کے الفاظ اور دل کا نشان اسکیچ کر کے دل موہ لیا۔
فلائٹ ریڈار نے ہیلی کاپٹر کی پرواز سے فضاء میں لکھے گئے الفاظ ’میری می‘ اور دل کے نشان کی تصویر جاری کی ہے۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق یکم دسمبر کو پولینڈ کے نواحی علاقے میں الیگزینڈر نامی نوجوان نے سرخ، سفید اور سیاہ رنگ کا خوبصورت ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کیا اور پائلٹ کے ساتھ ایئر پورٹ سے دوپہر 12 بج کر 38 منٹ پر اڑان بھری۔

ہیلی کاپٹر نے 15 منٹ کی مسافت پر فضائی حدود کی پابندی سے پاک علاقے پر جا کر 700 فٹ کی بلندی پر 1 گھنٹے تک پرواز کی، پائلٹ اور الیگزینڈر ہی جانتے تھے کہ دراصل اس اڑان سے کیا خاص کیا جانا ہے، جب پرواز اختتام کو پہنچ رہی تھی اور ہیلی کاپٹر ایئر پورٹ کے طرف واپس جا رہا تھا تو پائلٹ جیسک نے الیگزینڈر کو پْرجوش اشارہ کیا۔

الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اولیویا سے فلائٹ ریڈار پر اپنی پرواز کو ٹریک کرنے کا کہا، جیسے ہی اولیویا نے موبائل فون سے فلائٹ ریڈار پر ہیلی کاپٹر کو ٹریک کیا تو پرواز کا روٹ دیکھتے ہی وہ ’یس‘ کہتے ہوئے چیخ اٹھی اور اس کے ساتھ ہی الیگزینڈر نے شادی کی پیشکش کی خاص انگوٹھی نکال کر اپنی محبوبہ کو پہنا دی۔

Share
Related Articles

نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

بیروت:لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے...

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر...